یار محمد رند اور حکومتی نمائندوں کے درمیان دوسری ملاقات کے باوجود تحفظات برقرار
کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈرسردار یا ر محمد رند اور حکومت کے درمیان دوسری ملاقات کے باوجود تحفظات برقرار جلدتیسری اہم بیٹھک ہوگی سردار یار محمد رند نے بجٹ میں محکمہ تعلیم کے اہم پروجیکٹس کونظر انداز کرنے اور حلقے کے حوالے سے اپنے تحفظات صوبائی حکومت کو پیش کئے تھے اس موقع پر حکومتی وفد نے سردار رند سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روزدوسری مرتبہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی اراکین کے وفد کی پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے گھر آمد اس موقعے پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل بھی شامل تھے حکومتی وفد میں صوبائی وزرا میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم خان کھوسو، عبدالخالق ہزارہ، شامل تھے صوبائی وزرا کی سردار یار محمد رند سے طویل ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزراء نے ایک مرتبہ پھر سردار یار محمد رند کو استعفی دینے کے فیصلے پر نظر ثانی اور صوبائی کابینہ میں واپسی کی اپیل کی ذرائع کے مطابق دوسری ملاقات میں بھی حکومتی وفد اور سردار رند کے درمیان برف پگل نہ سکی اور تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم جلد ایک اور اہم بیٹھک حکومتی وفد اور سردار درمیان ہوگئی جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معاملات افہام تفہیم سے حل ہو جائیں گے سردار یار محمد رند نے پہلی ملاقات کے بعد پارٹی ورکرز، رفقا اور خیر خواہوں سے مشاورت کے لئے ٹائم مانگا تھا سردار یا رمحمد رند نے بجٹ میں محکمہ تعلیم کے اہم پروجیکٹس کونظر انداز کرنے اور حلقے کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات صوبائی حکومت کو پیش کئے تھے واضح رہے کہ سرداریار محمد نے حکومت کے حوالے تحفظات اور خدشات کے پیش نظر پچھلے ماہ صوبائی وزرات تعلیم کے قلمندان سے مستعفی ہونے کااعلان کیاتھا جس کے بعدتاحال حکومت کی جانب سے صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رندکااستعفی حکومت نے منظور کیاپی ٹی آئی بلوچستان حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے۔


