جیکب آباد میں دو مختلف واقعات میں بچے سمیت 2 افرادجاں بحق ہوگئے

جیکب آباد:جیکب آباد میں دو مختلف واقعات میں بچے سمیت 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود گاؤں بہادر سہتو میں 15 سالہ غلام حیدر کرنٹ لگنے کے باعث فوت ہوگیا علاوہ ازیں جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں بنگل کھوسو میں علی محمد بھٹی کا 4 سالہ معصوم بیٹا اویس پانی کے تالاب میں ڈوب کر فوت ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں