ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا، شیخ رشید
فیصل آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھیل ہوئی یا ڈیل کوئی فرق نہیں پڑتا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلانے جا رہیں ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور وہ نصرت بھٹوکی وجہ سے بھٹو تھا،بلاول سے میری دل سے صلح ہوئی ہے لوگ جلتے ہیں مولانا فضل الرحمان کا تعویز بھی میرے پاس ہے، فضل رحمان بھی مایوس ہوکر میرے پاس ہی آئے گا،سارے اند ھے اپنا وقت خراب کررہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کریگی وزیر اعظم عمران خان کچھ نہیں بگڑیگا،مہنگائی سمت تمام ایشوکاعلم ہے مگر سابق حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے شہباز شریف کا کچھ کہے نہیں سکتا، 10مئی سے ریلوے میں انقلاب آرہاہے،بجٹ میں خسار کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کررونا وائرس سے گھبرے کی ضرورت نہیں،مودی سرکار نے پورا ہندستان کشمیر بنا دیا ہے بھارت میں مسلمان راتوں کو جگ کراپنی جاں کی حفاظت کررہے ہیں