متحدہ اپوزیشن کاعدالت کے فیصلے کی خیر مقدم

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شا ہوانی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل وسما جی بہبود احمد نواز بلوچ نے مشترکہ بیان میں عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں اپوزیشن کی جانب سے دائر کر دہ درخواست زیر دفعہ بائیس الف کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان اور ایس ایس پی آپریشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی تھی آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کی اب وزیراعلی جام کمال خان کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ بجلی روڈ تھانہ جا کر گرفتاری پیش کریں کیونکہ ان کے خلاف ٹھوس شہادت موجود ہے اور انہوں نے اپوزیشن اراکین کو قتل کرنے کیلئے بکتر بند گاڑی چڑھانے کی ہدایت جاری کی تھی انہوں نے کہ اکہ گزشتہ تین سالوں سے جام حکومت نے اپوزیشن کے23 اراکین آئینی، قانونی، جمہوری اور حلقوں کی نمائندگی کے تمام حقوق زبردستی چھین رکھے ہیں اور پوری دنیا میں اپوزیشن کے وجود کی نفی کر کے جمہوری اقدار کو یکسر پامال کئے اپوزیشن نے مئی سے اپنا حتمی احتجاج شروع کیا ہے جو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کے تسلیم کرنے تک جاری رہے گا اپوزیشن اراکین کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج ہوا اور اپوزیشن کی درخواست وزیراعلی اور ان کے اہلکاروں کے خلاف پولیس نے مسترد کیا انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے اپوزیشن کے ساتھ ہونیوالے طلم کا مداوا ثابت ہوا پی ایس ڈی پی2021-22 میں جو زیادتیاں ہوئی ہیں ان کے بارے میں بھی عدالت عالیہ میں حقرسی کیلئے رسائی کی جائے گی اور وزیراعلی کے خلاف تو ہین عدالت کے مقدمہ میں سپریم کورٹ میں زیر فیصلہ پٹیشن میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں