افغانستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کا قانونی جواز نہیں، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن :وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔وائٹ ہاوس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو افغانستان تشدد ختم کرنا ہو گا۔دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
Load/Hide Comments


