کوئٹہ میں لاک ڈاؤن نظرانداز، تاجروں نے دوکانیں کھولنا شروع کر دی

کوئٹہ:کوئٹہ میں لاک ڈاؤن نظرانداز، تاجروں نے دوکانیں کھولنا شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں حکومت کی جانب سے 21آپریل تک لگائی گئی لاک ڈاؤن کو تاجروں نے نظرانداز کرتے اپنی دکانیں کھولنی شروع کر دی ہیں، آج کوئٹہ شہر میں معمول کے مطابق رش میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ شہر کے اہم کاروباری مراکز مسجد روڈ فاطمہ جناع روڈاور لیاقت بازارمیں دوکانداروں نے مارکیٹوں کے اندر دوکانیں کھولنا شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سڑکوں میں شہریوں کا رش بھی کافی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کورونا کے متعلق احتیاطی تدابیر نظرانداز کئے گئے ہیں، جبکہ انتظامیہ بھی اس کی روک تھام کیلئے سڑکوں سے غائب ہے، یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے کوئٹہ میں 21آپریل تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں