مشہور بالی وڈ اسٹار جو جیل کی ہوا کھا چکے ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی ستارے ایسے بھی ہیں جنہیں کچھ وقت جیل میں بھی گزارنا پڑا اور ان ستاروں میں سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار ان ناموں میں ہوتا ہے جو جیل کی سیر کرکے آئے ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں اس لیے جیل گئے تھے کیونکہ انہوں نے ایک آرٹیکل پر صحافی کو دھمکی دی تھی۔
بالی وڈ اداکار جون ابراہم نے 2006 میں 15 دِن کیلئے جیل کی سزا کاٹی تھی۔ یہ اس وقت ہوا جب اداکار کی ہیوی بائیک نے کنٹرول کھو دیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
اداکار نے بائیک تیز چلانے کی وجہ سے جرمانہ بھی ادا کیا تھا۔
سنجے دت بھی 6 سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان کو غیر قانونی طور طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔
سنجے دت نے یہ اسلحہ ممبئی میں 2006 میں دھماکے کرنیوالے حملہ آوروں سے خریدے تھے۔
بھول بھلیا اور گینگسٹر جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والے شِنے آہوجا کے خلاف ان کی 20 سالہ ملازمہ نے 2009 میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔
شروعات میں اداکار اس الزام کی تردید کرتے رہے لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد انہیں 7 سال قید کی سزا ہوئی۔
ایک شخص پر حملہ کرنے اور اس کی ناک فریکچر کرنے کے جرم میں بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں وہ اسی روز ضمانت پر رہا کردیے گئے تھے۔
بالی وڈ کے دبنگ خان کی باغی طبیعت سے تو ہم سب ہی واقف ہیں، اداکار کو 1998 میں دو کالے ہرن کے شکار کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں