مستقبل بچانے کے لیے میراگھر میرا سکول پروگرام شروع کیا، سردار یار محمد رند

سبی:صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کو تعلیم یافتہ صوبہ بنانے کا خواب پورا کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہا ہوں بوائر اسکاؤٹ گرل گائیڈز کررونا وائر س کے حوالے سے عوام کو شعور و آگہی کی فراہمی میں رول پلے کر ے کورونا وائرس کی وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اسکولوں کالجز یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی صحت اور حفاظت کے لئے کیا اگر ہم بروقت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ نہ کرتے تو ہمارے پھول جیسے بچے وبائی مرض کو شکار ہوتے تعلیمی اداروں کی بندش سے جو نقصان ہوا اب اس کی تلافی کرنا ہے آن لائن داخلے آن لائن ٹیچنگ اور میرا گھر میرا اسکول پروگرام سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار ڈھاڈر میں محکمہ ایجوکیشن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر اسکولز رضا محمد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کچھی طفیل احمد بلوچ بھی موجود تھے قبل ازین اجلاس میں تعلیمی سیشن کو محفوظ بنانے کے لئے آن لائن داخلہ مہم، آن لائن ٹیچنگ میرا گھر میرا اسکول پروگرام کے علاوہ دونوں اضلاع کے اسکولوں کالجز کو درپیش مسئلہ مسائل موجودہ صورت حال اسکولوں کی بندش آن لائن داخلے مہم سمیت اہم مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کچھی طفیل احمد بلوچ نے سبی و کچھی میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سرداریار محمد رند نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو صورت حال پیدا ہوئی اس پر بروقت بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرکے حکومت بلوچستان نے ایک بہتر فیصلہ کیا تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے لاکھوں بچے ہمارا کل کا مستقبل ہے انکی حفاظت ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے عالمی کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس وائرس کو شکست دینے کا واحد حل یہی ہے کہ ہم خود اور اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ یہ وائرس زیادہ میل ملاپ اور ساتھ رہنے کے باعث پھیلتا ہے گھروں میں بھی رہ کر احتیاط ضروری ہے سردار رند نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ اور بچی سکول جائے اور تعلیم حاصل کرے جب ہماری نئی نسل تعلیمی اداروں میں جائے گی تو بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی اور احساس محرومی ختم ہو گی اس کے لیئے ضروری ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو حقیقی معنوں میں تعلیمی ادارے بنائیں تاکہ بلوچستان کے دوردراز علاقے جہاں اب تک علم کی روشنی نہیں پھیلی ہے وہاں تعلیمی ادارے بنے اور فعال ہوں اساتذہ کرام محنت اور ایمانداری سے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں سرادر رند نے کہا کہ جونہی کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل تیزی شروع ہو جائے گا تعلیمی اداروں کی بندش سے جو نقصان ہوا ہے اسے فوری طور پر وقت ضائع کیئے بغیر پورا کرنا ہے سرادر رند نے کہا کہ قوموں نے جب بھی ترقی کی ہے تو انھوں نے متحد ہو کر اسے شکست دی ہے آج ہمیں بھی کرونا وائرس جیسی وباء کو مل کر شکست دینی ہے اور اپنا کل کا مستقبل بچاناہے انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو احساس ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی و جہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اس لئے ہم نے آن لائن داخلے اور آن لائن ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ میرا گھر میرا اسکول پروگرامز شروع کیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن اور اسکولوں کالجز یونیورسٹیز کی بندش سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ان کا ازالہ کیا جاسکے سمجھ دار والدین بچوں گھروں میں پڑھائیں اور سکولوں کے دیئے گئے نصاب سے متعلق انکی تیاری کروائیں اگر یہ سلسلہ گھروں میں جاری رہے تو سکول کھلنے کے بعد بچوں کو دوبارہ سے محنت نہیں کروانی پڑے گی بلکہ کم وقت میں دیگر نصاب کو بروقت کور کر وایا جاسکتا ہے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے محکمہ ایجوکیشن سبی ڈھاڈر کے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وبائی امرض سے نمٹنے کے لئے آگہی کے بارے میں نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کیا جائے بوائز اسکاؤٹس اور گرل گائیڈز کی صلاحیتوں کو استعمال میں لایا جائے اسکول کمیٹیاں سمیت پی ٹی ایس ایم سی، ایل پی سی اور ایل ای سی کمیٹیوں کا فعال کیا جائے اسکولوں کے بجٹ کلاسٹر اور دیگر اقدامات تمام کمیٹیوں کی نگرانی میں کیے جائے تاکہ کسی قسم کی غفلت ولاپرائی نہ ہوسکے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے ڈسٹرکٹ آفیسران سبی و ضلع کچھی کو ہدایات دی کہ وہ اپنی ذمے داریوں میں غفلت ولاپرائی نہیں کریں تعلیمی معیار کی بلندی ہدایات کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکرتعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں