کوئٹہ، محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کی آواز کو ضرور آگے لیکر جائینگے، لیبر فیڈریشن بلوچستان
کوئٹہ:محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ و پرجیکٹ ملازمین و مزدور اپنے محکمے میں فرائض انجام دیتے ہوئے عمر کی بالائی حد کو پہنچ گئے بی ڈی اے میں ہی انکی مستقلی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے موجودہ صوبائی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو تحف مل سکے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدرخان زمان نے بی ڈی اے کے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا نے کہ محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اداروں میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کی مستقلی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے سابقہ دور میں بلوچستان کی حکومتوں سے فیڈریشن نے مختلف اداروں میں سینکڑوں کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرایا جو آج بھی ان محکموں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہ محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے حکومت بلوچستان کو درجنوں چٹھیاں لکھی گئیں بی ڈی اے ملازمین بارہ پندرہ اور اٹھارہ سال سے ڈیوٹی دے رہے ہیں انکی عمر گزر گئی اب کہاں جائیں گے موجودہ حکومت اور اسکے وزرا کو انکی مستقلی کیلئے پالیسی بنانا ہوکی تاکہ سینکڑوں خاندانوں کو معاشی تحفظ حاصل ہوسکے اور یہ سینئر اور تجربہ کار ملازمین ادارے کی ترقی کیلئے کم کریں انہوں نے کہا کہ فر نر بلوچستان نے ان مسائل کے حل کی یقین دہنی کرائی ہے۔ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے۔ محکمہ بی اینڈ آر محکمہ ایری گیشن اور دیگر محکموں میں پرموشن میں سینئر ملازمین کی حق تلفی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں کو درپیش مسائل اور بو لان میڈیکل کالج۔ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے ملازمین و درجہ چہارم کے ملازمین کو درپیش مسائل فوری حل طلب ہیں خان زمان نے کہا کہ بی ڈی اے پراجیکٹ و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی بلوچستان لیبر فیڈریشن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے محنت کش طبقہ مزدوروں و ملازمین کو اپنے حقوق کیلئے متحد و منظم ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی اورلیبر قوانین اور انسانی حقوق کے حوالے سے حاصل مراعات کیلئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کی چھتری تلے منظم ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔


