چمن، پاک افغان بارڈر پر شناختی کارڈ پر آمد و رفت کی اجازت

چمن:پاک افغان چمن و قندھار بارڈر پر شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آمد و رفت کی اجازت اوراوقات میں اضافہ کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن(ر) جمعہ داد خان مندوخیل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاک افغان سرحد چمن بارڈر پر شناختی کارڈ اور تزکیرہ کے ذریعے آمدورفت کی اجازت دیدی گئی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے پاک افغان چمن بارڈر کی اوقات کار صبح 8بجے سے لیکر شام 4بجے تک کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے مطالبات کے حق میں پاک افغان بارڈر چمن کو بند کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں