مشرقی بائی پاس پر قومی پرچم فروخت کرنے والے دکان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، نور محمد دمڑ
کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہید عبیداللہ کاسی کے اغواء میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن کے اغواء کاروں کو انکے انجام تک پہنچانے اور گرفتار کرنے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مشرقی بائی پاس قومی پرچم فروخت کرنے والے دکان، سرکی روڈ چلتن گھی مل کے قریب قومی پرچم فروخت کرنے والے ریڑھی پر کریکر حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتا ہوں،ملک بھر خصوصاََ بلوچستان میں یوم آزادی 14 اگست کو جوش خروش سے منائے گے اسطرح کے ہھتکنڈوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے دہشت گردوں کے مذم عزائم خاک میں ملادینگے صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کی بیخ کنی اور انہیں پوری قوت سے کچلنے کیلئے پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت جاری کردیا گیا شہید عبیداللہ کاسی کی اغواء اور شہادت کے بعد جولوگ شق و شبات پیدا کرتے تھے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی آپریشن سے کسی حدتک بلوچستان میں جو شق وشباں پیدا کرتے تھے کہ اغواء برائے تاوان یا جو لوگ اغواء ہوتے ہیں کسی اور طرف اشارے کرتے تھے تو اس آپریشن سے تقریباََ بلوچستان کی عوام کی ذہینیں کلیر ہوگئے کہ اس واقعی معاشرے سماج دشمن عناصر بھی ہے سماج دشمن عناصر کاکوشش یہ ہے کہ وہ معاشرے کوڈسٹرب کرے لیکن ہمارے فورسز کی صلاحتیں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، اسکے علاوہ خود ساختہ قتل اور اغواء برائے تاوان کے وارداتیں بھی ہوتے ہے جنکے پیچھے ملک دشمن عناصر اور ملک دشمن جماعتیں ہے ہم سب کوملکر اپنے اداروں کے ساتھ تعاون اور انکی حوصلہ افزائی کرنا چاہے نہ کہ اپنے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرے پشتون قوم پرست جماعت کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے کا خصوصی ٹاسک ملا ہوا جس پورا کررہے ہیں ملکی اداروں کے خلاف بھی جو الزام یا پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ ملک غدار و ملک دشمن ہے ملک کے مقدس اداروں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک گروف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہندوبرادری کے ساتھ جو واقعات ہوئے ہے حکومت بلوچستان، آئی جی پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے اس کا سختی نوٹس لے لیا گیا ہے اور ہندوبرادری کے ساتھ جب واقعات ہوئے تو ہم نے اس کی پہلے بھی مذمت کی ہے اور اب کرتے ہے ہندوبرادری کی جان ومال کی تحفظ کو فل پروف سیکورٹی کیلئے تمام تراقدامات کئے گئے انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت الزام لگارہے ہیں کہ موجودہ حکومت ہندو برادری کوسیکورٹی کی فراہمی میں ناکام ہے میرے پاس ایک رپورٹ موجود ہے کہ یہ ہندو برادری کے ساتھ یہ پہلا واقعہ نہیں ہیں 2014 – 2015 – میں ہرنائی چار پانچ ڈکیتی کے وارداتیں ہوئے تھے تو یہ اس وقت کی حکومت کی ناکامی تھی ہمارے دور میں ایک واردات ہوئی ہے پولیس نے گرفتاریاں بھی کی ہے ہندو تاجر کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تو جس کا تعلق پشتون قوم پرست جماعت کے ساتھ ہے پشتون قوم پرست جماعت کے رکن اسمبلی نے ایس پی ہرنائی، ڈی ایس پی، اور ایس ایچ او پر دباؤ ڈالنے اور ملزم کو چھوڑنے کیلئے بار بارکررہے ہیں کہ ہمارے ساتھی کو گرفتار کیا اس کو چھوڑ دیاجائے لیکن جب پولیس نے نہیں چھوڑا تو پھر پشتونخواء میپ کے رکن اسمبلی نے اسمبلی فلور کو ہرنائی پولیس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہندوتاجر کے گھر واردات میں گرفتار افراد کا تعلق پشتونخوامیپ سے ہے انہیں چاہے کہ ایسے لوگوں کو یاتو پارٹی سے نکال دیا جائے یا پھر کم ازکم انکی پشت پناہی اور سپورٹ تو نہیں کرنا چاہے انہوں نے کہاکہ پولیس نے ہندوتاجر کے گھرمیں چوری کی واردات میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے پولیس کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مشرقی بائی پاس پر قومی پرچم فروخت کرنے والے دکان پربم حملے اور، سرکی روڈ چلتن گھی مل کے قریب قومی پرچم فروخت کرنے والے ریڑھی پر کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوام محب وطن ہے انہیں اسطرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہے نہ ہی محب وطن عوام ان مٹھی بھر دہشت گردوں سے ڈرتے ہے ملک خصوصاََ بلوچستان میں یوم آزادی 14 اگست کو جوش خروش سے منانے کیلئے پورے صوبے میں جوش وخروش سے یوم آزادی کی تیاریاں جاری ہے حکومتی سطح پربھی اور عوام کی جانب سے بھی انہوں نے کہاکہ مشرق بائی پاس سرکی روڈ پر بم اور کریکر حملے میں ایک شخص کی شہادت اور ایک بچے سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ذصوبائی حکومت، پولیس ودیگر سیکورٹی جرت مندی سے انکا صفایا کررہے ہیں صوبائی وزیر نے قومی پرچم فروخت کرنے والے دکان پر بم حملے شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے صوبائی وزیر نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔


