بیت المال کی بسیمہ منتقلی ،اور آفیسران کی غیر حاضری کیخلاف آل پارٹیز واشک کا16کو شٹر ڈاون اور دھرنا دینے کا اعلان،

واشک(نامہ نگار)اہلیان واشک و آل پارٹیز واشک کے زیراہتمام بیت المال کے دارالحسان کی واشک ہیڈکواٹر سے بسیمہ منتقلی اور آفیسران کی ضلعی ہیڈکواٹر واشک سے غیرحاضری کے خلاف سولہ اگست کو شٹرڈاون و احتجاجی جلسے کا اعلان ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ہو گا . واشک/اہلیان واشک و آل پارٹیز واشک کے رہنماوں وضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام حاجی بشارت اللہ آلہ زئی مولانہ غلام اللہ مدنی حاجی عبدالحق میروانی باپ پارٹی میر علی حسن بلوچ بی این پی محمد اسماعیل ضلعی صدر نیشنل پارٹی عصمت اللہ منصور زاہد آلہ زئی یوتھ الائنس سماجی طالبعلم رہنما ندیم دانش شمیم حمد و دیگر نے واشک میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بیت المال کی جانب سے داراحسان نامی یتیم بچوں کے ادارہ کی واشک ہیڈکواٹر کے بجائے بسیمہ منتقلی اور آفیسران کی ضلع میں غیرحاضری ناقابل برداشت عمل ہو چکی ہے ضلع کا پی پی ایچ آئی دفتر بسیمہ و دیگر دفاتر خاران و کوئٹہ میں ہیں مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران ہیڈکواٹر میں ڈیوٹی دینے سے گریزاں ہیں جسکے عوامی مشکلات بڑھتے جا رہے ہیں لوگ اپنے معمولی کام کے لیئے بسیمہ خاران اور کوئٹہ جانے پر مجبور ہیں انھوں نے کہا کہ واشک ہیڈکواٹر کو ایک سازش کے تحت غیرفعال کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے آفیسران کی غیرحاضری اس سازش کی کڑی ہے انھوں نے کہا کہ بیت المال کے داراحسان کو ضلعی ہیڈکواٹر میں ہونا چائیے کیونکہ واشک ہیڈکواٹر انتہائی پسماندہ ہے اور یہاں غریب یتیم بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہے جو ایک وقت کے روٹی کے محتاج ہیں مگر بیت المال حکام نے ناجائز کرتے ہوئے دارالحسان کو تحصیل بسیمہ منتقل کی ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈکواٹر کے ضلع کمپلیکس میں تمام دفاتر تیار ہیں تمام محکموں کے ضلعی سربراہاں کو کمرے الاٹ ہو چکے جو اب صرف نام کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے واشک ہیڈکواٹر میں پانی بجلی و دیگر مسائل کے لیئے شہری سرگردان و پریشان ہیں بار بار فریاد کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے اس لیئے آل پارٹیز واشک کے زیر اہتمام بیت المال کے داراحسان اور پی پی ایچ آئی آفس کی بسیمہ منتقلی اور دیگر محکموں کے آفیسران کی غیرحاضری کے خلاف سولہ اگست کو واشک ہیڈکواٹر بازار میں شٹرڈاون اور ڈپٹی کمشنر آفس واشک کے سامنے دھرنا دیکر آفیسران کی غیرحاضری دارلحسان کی بسیمہ منتقلی کے خلاف یاداشت پیش کی جائیگی اور احتجاج غیرمعینہ مدت تک جاری رہیگا چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعلی اور محکمہ بیت المال کے حکام بالا فوری نوٹس لے

اپنا تبصرہ بھیجیں