اوتھل میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

اوتھل :اوتھل میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،تفصیلات کیمطابق ضلع لسبیلہ کے ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل میں گزشتہ کئی روز سے مختلف محلوں جن میں موچی محلہ،ایلیمنٹری کالج روڈ واٹر سپلائی نہ ہونے سے عوام کو سخت گرمی میں اذیت کا سامنا ہے،محکمہ پی ایچ ای اوتھل فراہمی آب میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے،کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے واٹرسپلائی ٹیوب ویل خصوصا سولر انرجی سسٹم کے ٹیوب ویل بھی عوام کو سہولت نہ مہیا کرسکے ہیں،قلت آب کے باعث شہری مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای لسبیلہ کے نااہل افسران کا خمیازہ پورے شہر کو بھگتنا پڑ رہا ہے اگر اس عہدے پر کسی سینئر اور اہل افسر کو تعینات کردیا جائے تو شہر میں صورتحال کافی حد تک معمول پر آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں