باب دوستی 7 روز سے بند، دونوں جانب پھنسے شہری پریشان
چمن:پاک افغان بارڈر باب دوستی 7 روز سے ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے، سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے جبکہ باب دوستی کےدونوں جانب پاکستانی اور افغان شہری موجود ہیں۔افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد چمن میں پھنسی ہوئی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھولنے کا فیصلہ وفاق سے ہدایات ملنے کے بعد کیا جاسکتا ہے، بارڈر ٹریڈ کھولنے سے متعلق ہدایات نہیں ملی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسپین بولدک میں طالبان انتظامیہ نےباب دوستی بند کیا تھا، ایک ہفتے کے دوران تین بار سرحدی حکام میں سرحد کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


