اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ڈرامے سب پر عیاں ہیں، برداشت کی حد ختم ہو گئی ہے، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ برداشت کی حد ہوگئی،میرعبدالقدوس بزنجو کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے،پارٹی توڑنے کی نیت سے آنے والا ہمیں پارٹی کا درس نہ دیں پارٹی کوپہنچنے والے نقصان میں قدوس بزنجو کا بڑا ہاتھ تھا،حکومت بلوچستان کمزوری دور کرنے کیلئے ایکشن لے گی،جو شخص نہ اپنا حلقہ چلا سکے اور نہ ہی اسمبلی، وہ اپنے بچکانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں آواران کو تباہی تک لے جانے والا شخص چاہتا ہے کہ صوبے کا حال بھی ایساہی کردے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء واسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاکہ قدوس بزنجو صاحب سب سے پہلے اپنی زمہ داری ایک اسپیکر کی حیثیت سے ٹھیک طر ح سے نبھائیں کیا کبھی بھی ہاوس اتنی غیر ذمہ داری، غیر سنجیدہ، مذاق اور غیر دلچسپی سے چلا ہے، جو اب چل رہا ہے؟۔بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کے واقعے کی پوری زمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے جو قریب ہی سرینا ہوٹل میں بیٹھ کر تماشہ بین تھے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ موصوف اپنے حلقے پر توجہ دیں جہاں وہ تین سال میں ایک بار بھی وہاں نہیں گئے۔جو شخص نہ اپنا حلقہ چلا سکے اور نہ ہی اسمبلی، وہ اپنے بچکانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں آواران کو تباہی تک لے جانے والا شخص چاہتا ہے کہ صوبے کا حال بھی ایساہی کردے۔جام کمال نے کہاکہ میں ایک غیر سنجیدہ شخص کے ہاتھوں آواران کو اسطرح بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتا۔کوئی لوٹ مار کا بازار گرم ہو،اسکیمات تباہ ہو ہم کچھ نہ کریں، ایسا نہیں ہوسکتاحکومت نے پہلے بھی ایکشن لیا ہے اور اب بھی لے گی جہاں بھی کام کی کمزوری ہوگی حکومت وہاں ایکشن لے گی، چاہے وہ میرا حلقہ یا ضلع ہی کیوں نہ ہوپارٹی الحمد اللہ بہت بہتر ہے،جو بھی نقصان ابھی تک ہوا ہے،اس میں قدوس بزنجو کی سازشوں کا ایک بڑا ہاتھ ہے جوشخص پہلے دن سے پارٹی کو توڑنے کی نیت سے آیا ہو،وہ ہمیں پارٹی کا درس نہ دے برادشت کی حد ہوگئی ہے،قدوس بزنجو کے باربار کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں