دکی، غیر تربیت یافتہ ویکسینیٹر لوگوں کیلئے وبال جان بن گئے

دکی، غیر تربیت یافتہ ویکسینیٹر لوگوں کیلئے وبال جان بن گئے
دکی:دکی کے شہری نظر محمد کو کورونا انجکشن غلط لگانے کی وجہ سے بازو میں شدید درد پیدا ہونے پر ڈی جی خان منتقل کردیا گیا چھاونی محلہ کے رہائشی محمد اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز میرے والد نظر محمد کو دکی آتے ہوئے راستے میں مندے ٹک کے مقام پر محکمہ صحت کے اہلکاروں نے زبردستی طور پر غیر تربیت یافتہ ویکسینٹر صدیق اللہ ولد مراد محمد زرکون سے میرے والد کو حفاظتی انجکشن لگوائی۔میرے والد کو بازو میں غلط جگہ انجکشن لگوانے سے میرے والد نظر محمد کے بازو میں شدید درد پیدا ہوگئی جسکے بعد اسے ڈی جی خان منتقل کرکے داخل کردیا گیا ہے انہوں نے سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت سے زبردستی کورونا وائرس کی انجکشن لگوانے اور غیر تربیت یافتہ ویکسینٹر سے ویکسینیشن کروانے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں