بلوچستان عوامی پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کیلئے مزید تین ماہ کی مہلت

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے مزید تین ماہ کی مہلت دے دی گئی، بی اے پی ذرائع نے بتایا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تین ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو جمعہ کو ختم ہوگئی پارٹی صدر وزیر اعلی جام کمال خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پارٹی انتخابات کروانے کے لئے مزید مہلت دینے کی درخواست دی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے مزید تین ماہ کی مہلت دے دی ہے اب بلوچستان عوامی پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات 13 نومبر 2021 تک کروانے ہونگے، واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے پارٹی کا انتخابی نشان معطل کیا جا سکتا ہے اور جماعت کسی انتخابات میں حصہ نہیں لے پائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں