بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کا اپارٹمنٹ 45کروڑ سے زائد میں فروخت
بھارت کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی میں واقع اپنا قیمتی اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے ورلی کی ایک مشہور عمارت میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 45کروڑ 75لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے۔
بالی وڈ اداکار کی جانب سے فروخت کیا گیا اپارٹمنٹ ورلی میں اوبرائے نامی عمارت کی 37 ویں منزل پر ہے جو کہ 7527 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
ابھیشیک بچن نے 2014 میں یہ اپارٹمنٹ 41کروڑ 14لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا جسے چند سالوں بعد قیمت میں معمولی سے اضافے کے بعد فروخت کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments