اگر ہمیں یہ ہمارے خاندان کے افراد کو نقصان پہنچا تو اس کا زمہ دار پاکستان ہوگا،نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ تحقیقاتی رپورٹ کی فہرست اس حقیقت کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے کہ ان میں چنے ہوئے افراد اور اِن کے اہلِ خانہ کو جانی و مالی نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے، اس فہرست میں ہمارا نام بھی شامل ہے، اگر ہمیں یہ ہمارے خاندان کے افراد کو نقصان پہنچایا گیا اس کی ساری ذمہ داری پاکستان پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایشیاء کے بلند ترین ریلوے اسٹیشن کی بحالی کیلئے دس کروڑ مختص کئے گئے ہیں،پہلے یہ تحقیق ہونی چاہیے کہ اس تاریخی ورثہ اور خوبصورت ریلوے لائن کو کیا ہوا اور کس نے اس ژوب بوستان سیکشن کو برباد کیاہے۔
Load/Hide Comments


