بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے،قدوس بزنجو

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے شاہرگ کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بزدل افراد سیکورٹی فورسز پر حملہ کر کے ہمارے جوانوں کے حوصلہ پست نہیں کر سکتے پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے کہاکہ تخریب کار اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے سیکورٹی اداروں کے شہدا اور غازیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ایف سی اہلکار کو اپنی جوار رحمت میں عالی جگہ عطاء اورزخمیوں کے جلد صحتیابی عطاء فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں