کورونا،بلوچستان، رابطوں میں فقدان،محکمہ صحت اور لیاقت شاہوانی کے اعداد و شمار میں فرق

کوئٹہ،رابطوں میں فقدان ، کورونا سے متعلق حکومتی اعداد و شمار میں تضادات، محکمہ صحت کی زیر نگرانی میں کام کرنے والی ٹیم کا جاری کردہ ڈی ایس آر اور بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری کردہ اعداد شمار میں کافی فرق پایا گیاتفصیلات کے مطابقحکومتی ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد دیتے ہوئے مزید نئے کیسز کی تصدیق کی ہے لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 248 ہو گئی ہے، ان کیسز میں 100 افراد مقامی ہیں جبکہ باقی زائرین اور دیگر مسافر ہیں۔ حکومتی ترجمان کے بیان کے برخلاف میڈیا کوآرڈینیٹر برائے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے ڈی ایس آر کے مطابق بلوچستان میں اعداد و شمار کا ایک الگ ریکارڈ شائع کیا گیا ہے جس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 240 بتائی گئی ہے اور بلوچستان میں ہلاک ایک افراد کی تعداد ایک ہے۔حکومتی ترجمان اور محکمہ صحت کے ترجمانوں کے متضاد ریکارڈ نے لوگوں کے اندر اضطراب پیدا کی ہے۔ لیاقت شاہوانی کے نئے 15 کیسز کے بجائے محکمہ صحت کے ترجمان نے بلوچستان میں 9 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں