بلوچستان حکومت عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بی ایس و پجار

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ، سینئر رہنما بابل ملک بلوچ، جعفر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں تھلیسمیا کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور حالیہ لاک ڈاون اور کرونا وائرس کی وجہ سے تھلیسمیا کے مریض جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے خون کا بروقت نہ ملنے سے ان کے جان کو خطرہ ہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے تمام زونل صدور و ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرے بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کو اس سخت وقت میں بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے اور اس کی اصل وجہ وفاق اور این جی اوز کی امدادی رقوم اور راشن ہے جسے حکمران ہڑپنہ چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال سے نمٹنا آسان نہیں لیکن بلوچستان حکومت اس وبا کو اور اس سے پیدا ہونے والے صورتحال کو قابو کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ایوانوں میں بیٹھے مراعات یافتہ طبقے غریب عوام کا مذاق اڑارہے ہیں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار بلوچ عوام کے ساتھ ایسے ظلم اور ناانصافیاں برداشت نہیں کرے گی اور ہر ایک فورم پہ نااہل حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں