افغانستان، جرمنی نے بھی سفارتی کام بند کر دیئے، اعلامیہ جاری
جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمن وزارت خارجہ نے دوبارہ اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب افغانستان کی صورت حال پر طالبان نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان سے کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کی خالی کی گئی پوسٹوں پر قبضہ کرلیں۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان کو کابل کے کچھ علاقوں میں داخل ہونے کا کہا گیا ہے۔ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ طالبان کو لوٹ مار اور افراتفری روکنے کے لیے ان علاقوں میں داخلے کا کہا گیا ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا تھا کہ افغان شہری طالبان کے کابل کے کچھ علاقوں میں داخلے سے خوف زدہ نہ ہوں۔
Load/Hide Comments


