کابل ائیر پورٹ پر فائرنگ 5 افراد ہلاک

کابل:ایئر پورٹ پر مبینہ فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔الجزیرہ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل ائیر پورٹ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے، جس کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئیں یا بھگدڑ مچنے سے۔اس سے قبل بی بی سی نے کہا کہ امریکی فوجیوں نے افغان شہریوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے کابل ائیر پورٹ پر ہوائی فائرنگ کی ، ہوائی اڈے پر افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ جبکہ ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کرنی پڑی۔بی بی سی کے مطابق ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈہ اب عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے قبضے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے ہر کوئی افغانستان سے نکلنے اور جہاز پر چڑھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہا۔ائیرپورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے عالم کو دیکھ کر کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں