کابل پر قبضہ، برطانوی وزیر دفاع بات کرتے ہوئے رو پڑے

برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہاہےکہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آپائیں گے، وہ ریڈیو پر اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے پچھتاوے کی بات ہے کہ افغانستان میں پھنسے تمام برطانوی شہری واپس نہیں آسکیں گے۔بین والیس نے کہا کہ ہمیں تیسرے ممالک کے ساتھ کام کر کے انھیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بین والیس نےکہا تھا کہ تمام برطانوی شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکال لیاجائے گا۔اس حوالے سے کابل ائیرپورٹ پر امریکی اور دیگر ممالک کی افواج کا کنٹرول ہے اور وہاں سے سفارتی عملے اور غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارے بھیجے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں