کابل میں بے یقینی کی فضا، بد ترین ٹریفک جام
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بے یقینی کی فضا ہے، شہر میں بد ترین ٹریفک جام کی صورت حال دیکھنے میں آئی ہے۔ کابل میں بے ہنگم ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں تھا، لوگ گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر پیدل ہی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوئے۔اس سے قبل کابل ایئرپورٹ سے اڑنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی جانب سے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔طیاروں سے افغان شہریوں کی لٹکنے کی کوشش میں پرواز بھرنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے اڑان بھری تو پہیے میں گھسے 3 افراد نیچے گر گئے۔واضح رہے کہ افغانستان چھوڑ کر باہر نکلنے کے لیے لوگ بے چین ہیں، کابل ایئرپورٹ پر افراتفری عروج پر ہے، کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کو منتشرکرنے کے لیے امریکی فوج نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واضح نہیں پانچوں افراد فائرنگ سے یا بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا۔کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے، امریکی سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔


