جسٹس گلزار احمد اور اہلخانہ کا کرونا ٹیسٹ منفی

اسلام آباد ,چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور اہلخانہ کا کرونا ٹیسٹ منفی، چیف جسٹس کے نائب قاصد میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئے تھے، جس پر تمام سپریم کورٹ کے سٹاف اور چیف جسٹس صاحبان کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزا ر احمد اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منگل کے روز آ گئی، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے اور تمام اہلخانہ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں سٹاف کی کرونا ٹیسٹ لی گئی تھیں جن میں چیف جسٹس کے نائب قاصد محمد احسان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کو پولی کلینک کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، سپریم کورٹ میں سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تمام سٹاف کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جبکہ سرکاری اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکرٹریٹ اور اوورسیز آفس کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں