اسلامی اصولوں کے مطابق خواتین کوکام کرنے کی اجازت ہوگی، مجاہدین
خواتین کے کام کرنے سے متعلق ذبیح اللہ نے بتایا کہ خواتین کو وہ تمام حقوق دیے جائیں گے جودین نے دیے ہیں، اسلامی اصولوں کے مطابق خواتین کوکام کرنے کی اجازت ہوگی۔ افغان فورسز نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے کابل میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا،افغان جنگجو، افغان فورسزکی جانب سے عام شہریوں کونشانہ بنانے کی وجہ سے ہمیں کابل میں اپنی موجودگی بڑھانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے نام پر بعض جگہوں پر لوٹ مارکی گئی، ہم لوگوں کی حفاظت کیلیئے مجبوراً کابل میں داخل ہوئے اور سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف کردیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دینی وشرعی اصولوں کیلئے افغان قوم نے قربانیاں دیں، دنیا میں ہر ملک کےاپنےقوانین ہوتےہیں لہٰذا دنیا ہمارے شرعی قوانین کا احترام کرے۔ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھاکہ خواتین کو ملک کے ہرکونےاورہرشعبےمیں فرائض کی ادائیگی کی اجازت ہوگی، خواتین شرعی حدود میں رہتےہوئے عملی زندگی میں حصہ لے سکتی ہیں۔


