وندر، چترال کے 4سو سے زائد مزدور فش ملوں میں محصور


سونمیانی وندر،ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے باعث چار سو سے زائد چترال سے تعلق رکھنے والے مزدور محصور ہوکررہے گئے تفصیلات کیمطابق تحصیل سونمیانی وندر کے فش میلوں میں کام کرنے والے صوبہ پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ چترال سے تعلق رکھنے والے چارسو سے زائد مزدور پیشہ افراد ملک بھر میں لاک ڈاون اور دفعہ 144نافذ ہونے کی وجہ سے وندر کی فش میلوں میں محصور ہوکررہے گئے ہیں لاک ڈاون کے سبب مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد ہے جس سے دیگر صوبوں سے روزگار کی غرض سے آنے والے مزدور اپنے گھروں تک جانے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے ان مزدوروں میں بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے انھوں نے وفاقی حکومت اور اپنے جماعت کے اعلیٰ عہدیداروں سے پرزور اپیل کیا ہے کہ ان کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان سے اپنے آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلیے لسبیلہ بلوچستان سے چترال تک لے جانے کیلیے کوچوں کا انتظام کیاجائے تاکہ ہم اپنے اپنے گھروں تک پہنچ جائیں کیونکہ ایسے وقت ہمارے اہل خانہ کو ہماری وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔