کچھی، گرائی میں مسلح افراد لاکھوں روپے مالیت کے جانور لیکر فرار
کوئٹہ: ضلع کچھی کے نواحی پہاڑی علاقے گرائی میں مسلح افراد نے لاکھوں روپے مالیت کا ریوڑ گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نرمک سرلوپ سے تعلق رکھنے والے 7مسلح افراد نے عبدالعزیز کلوئی رند کے 150سے زائد بھیڑ بکریاں گن پوائنٹ پر لوٹ کر لے گئے،اس موقع پر مسلح افراد نے وہاں موجود لعل بیگ ولد عبدالعزیز اور علی بیگ ولد موج علی کلوئی پر تشدد کرکے انہیں زخمی بھی کردیا،متاثرین نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جو جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہیں جنہوں نے نہ صرف مقامی لوگوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے بلکہ نرمک جوہان اور گرد و نواح کا امن بھی خراب کردیا ہے لہذا حکومت ان عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
Load/Hide Comments


