کیڈٹ کالج پنجگور بلوچستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے،رحمت صالح بلوچ

پنجگور:پنجگورکیڈیٹ کالج میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ تھے ان ہمرائی مین نیشنل پارٹی خلیج کے رہنما کامریڈ اسماعیل بلوچ، حاجی الطاف بلوچ، نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی میڈیا سیکرٹری محیب کریم، حاجی ملنگ، لال بخش اور دیگر موجود تھے کیڈیٹ کالج پہنچنے پر پرنسپل نے اپنی ٹیم کے ساتھ اْن کا شاندار استقبال کیا اور انہیں کلاسز سمیت مختلف یونٹوں کا دورہ کرایا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج پنجگور بلوچستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے اور ایک مختصر وقت میں کیڈٹ کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے اپنی انتھک کوششوں سے کیڈٹ کالج کو ایک اہم مقام تک پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ آج مجھے اپنے قوم کے اْن عظیم بچوں سے ملنے کا موقع ملا ہے جو ہمارے آنے والی نسلوں کیلئے لیڈر، اسکالر ڈاکٹرز اور بہترین بیوروکیریٹس بن کر قوم اور ملک کی خدمت کریں گے اس ادارے کے بچے جن کا تعلق صوبہ کے مختلف اضلاع سے ہے یہی ہماری مستقبل اور ہمارے اثاثے ہیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم ہی میں چھپا ہے اور جن قوموں نے تعلیم کے حصول کو ضروری سمجھا ہے آج وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اْمید ہے کہ یہاں کے زیر تعلیم بچے تعلیم حاصل کرکے بہترین انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے.تقریب کے آخر میں سابق صوبائی وزیر نے کالج کے پروگرامز میں بہترین کاکردگی دکھانے والے فرسٹ ائیر کے طالب علم سدیس رفیق اور دوسرے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیں اور کالج کے بچوں کیلئے ایک پکنک دینے کیلئے پچاس ہزار روپے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں