مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام خود کشی پر مجبور وہ گئے ہیں، افغان قومی مومنٹ

کوئٹہ:افغان قومی مومنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام خودکشی پر مجبورہو گئے ہیں ہر پندرہ دن گزرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہے جسکی وجہ سے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن بن گیا ہے حکومت کیلئے ٹیکسز لگانا اسان کام ہے لیکن ٹیکسز کی مد میں امدنی کو لوٹ مار اور کرپشن سے محفوظ کرکے سرکاری خزانے میں پہنچانا مشکل کام ہے عوام پر جتنا بوجھ ٹیکسز کے ذریعے ڈالا جا رہا ہے اس سے کئی ذیادہ بوجھ بے لگام مہنگائی کے ذریعے ڈالا جا رہا ہے پرائیس کنٹرول کیمٹیوں کا نام و نشان تک نہیں ہیں اشیا خوردنوش عوام کی دسرس سے دور ھو گئی ہے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اس لئے اگر حکمرانوں سے اگر حکومت نہیں چلائی جاتی تو اپنی ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ھو جاے انھوں نے کہا کہ ملک میں مظلوم اور غریب عوام محتاجی اور تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور انکی حالت بہتر کرنے کیلئے حکمرانوں نے خاطر خواں خدمت نہیں کیا گیا ہے ملک میں ہر تیسرا شخص کرپٹ ہے۔ کرپشن معاشی دہشت گردی ہے اسکے لیے بھی سزا موت کا قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے % 80 عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایک فیصد حکمران طبقہ آئی ایم ایف ورلڈ بینک اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں سے آپنے عیش و اشرات کیلیے قرضے لیتے نہیں تھکتے ملک کے ہر بچے کی مستقبل دا پر لگی ھوئی ہے کیونکہ ہر بچہ پیداہش سے پہلے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ھو چکا ہے انھوں نے کہا کہ اشرافیہ جتنا بھی رقم قرض میں لیتاہے اسکا نصف حیصہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا بلکہ نصف سے زیادہ حیصہ کرپشن کے نذر ھو جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں