ہم کسی بھی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، احمد مسعود
کابل(انتخاب نیوز) سویت یونین اور سابقہ طالبان کے اقتدار کے خلاف لڑنے والے احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور پنجشیر کے رہنماء احمد مسعود نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ جو علاقے ان کے پاس ہیں یہاں پر طالبان کو قبول نہیں کریں گے، غیر ملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق احمد مسعود نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور سرنڈر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد حکومت کے حامی اور طالبان مخالف گروہوں نے پنجشیر کا رخ کیا تھا جہاں سابقہ وقت میں بھی طالبان قبضہ کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


