تمام ممالک افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کریں،مولاناعبدالقادر لونی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارات افغانستان کی آزادی واستقلال پر ہم طالبان اور عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہیں اس معرکہ کے سر خیلان امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رح اور بانی نظریات مولنا حافظ فضل محمد رح کو اس عظیم فتح پر خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہوں جب امریکہ اور ان کی اتحادیوں نے افغانستان کے سر زمین پر یلغار کی اور ایک اسلامی حکومت کو گرایا تو جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے برملا طالبان کے حمایت کا اعلان کیا اور بیس سال اس عظیم معرکہ میں طالبان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے اور ہر فورم پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ اتحادیوں سمیت عبرتناک شکست سے دوچار ہوگی اور فتح حق کامقدر ہوگا آج بیس سال بعد ہمارے مؤقف کی تصدیق ہوئی جلد طالبان اپنی بہترین حکمت عملی کے تحت اسلامی امارت افغانستان اپنی حکومت تشکیل دی گے اور اب تمام ممالک طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں افغان غیورملت اپنی سرزمین پرامارت اسلامیہ کے اسلامی حکومت چاہتی ہے تو عوام کی خواہش پر اسلامی امارات افغانستان میں رکاوٹ نہ ڈالے قرانی نظام میں تمام انسانیت کی حقوق کا تحفظ ہے اور طالبان خطہ کے لیے امن کا کرن ہے اس عظیم انقلاب سے جلد ہی پورے خطے میں امن کی فضا قائم ہو گی چند اغیار مغربی قوتوں کی ایمائپر مخالف مظاہروں اور ریلیوں سے طالبان کو بدنام کرنے کی سازشیں ہے جس طرح ان کی آقاؤوں کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ان کو بھی رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملیگا الزامات اور بے بنیاد پروپینگڈوں سے مجاہدین کو آز ادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عظیم فتوحات کے سلسے میں 30 ستمبر عظیم الشان کانفرنس ہوگی اور اس سلسے میں پورے صوبے میں پروگرامات ہوگی انہوں نے کہاکہ بعض ناعاقبت اندیش ہمیں جذباتی کا القاب دیتے اور ایک دن مظلوم افغان ملت کے لیے صدائے احتجاج تک نوبت نہیں ملی ان مذہبی جماعتوں میں خصوصا مولنا فضل الرحمن نے امریکہ سے اقتدار کی بھیک مانگنے کے لیے طالبان سے برملا لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اور آج دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے پریس کانفرنس کے موقع پر ضلعی امیر مولنا قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات اور ضلع کوئٹہ کی کابینہ موجود تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں