ایران نے طالبان کی درخواست پر افغانستان کو پیٹرول کی برآمد شروع کردی

ایران نے طالبان کی درخواست پرافغانستان کوپیٹرولم مصنوعات کی برآمدات دوبارہ شروع کردی۔ طالبان نے ایران کو پیغام بھیجا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جاری رکھ سکتے ہیں جس کے بعد ایران نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات شروع کردی ہیں۔ گزشتہ ہفتے افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 900 ڈالرز فی ٹن تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد طالبان نے یہ پیغام پہنچایا۔ طالبان نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی 70 فیصد کم کردیا ہے۔دوسری جانب ایران نے بھی افغان تجارت کیلئے سرحدیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔طالبان اور ایران کے درمیان اس عمل کو دونوں ممالک کے مستقبل میں اچھے تعلقات کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں