آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ، کرنسی اور اسٹاک مارکیٹس میں شدید اتار چڑھاﺅ

کراچی (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ، پیر کے روز عالمی کرنسی اور اسٹاک مارکیٹس ”وائپلش“ (شدید اتار چڑھاﺅ) کی کیفیت میں ڈوب گئیں، مشرق وسطیٰ میں اچانک بدلتی صورتحال نے اسٹاکس کو ایک غیر مستحکم راستے پر ڈال دیا، جس کے نتیجے میں لندن اور پیرس کے اہم انڈیکس پیچھے ہٹ گئے، جبکہ ایشیائی منڈیوں میں ایک واضح فرق دیکھا گیا جہاں چین کی مارکیٹ تیزی سے اوپر گئی اور انڈیا میں محتاط رویہ اپنایا گیا۔ ریکارڈ بلند ترین قیمتوں اور توانائی کے نئے بحران کے درمیان یہ ”کھینچا تانی“ اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی، جس نے تیل کی قیمتوں کو تیزی سے اوپر کی طرف دھکیل دیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں 5.4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 95 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتیں تقریباً 6 فیصد تک بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں