جھل مگسی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد قتل

گنداواہ: تحصیل جھل مگسی میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ باریجہ کی حدود گوٹھ کتھور میں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن اور اس کے آشنا کو پستول کے فائرنگ کرکیقتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا دریں اثنا لیویز تھانہ ہتھیاری کی حدود میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں علی شیر ولد علی جان قوم سولنگی سکنہ ہتھیاری بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تحصیل گنداواہ کے علاقے نوشہرہ میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں فا?رنگ کا سلسلہ جاری تھا لیویز فورس موقع پر پہنچ کر فائرنگ بند کروا کر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی.

اپنا تبصرہ بھیجیں