اپنی ذات سے احتساب کرنا ہوگا تب تبدیلی آئے گی، ڈاکٹر شفیق الرحمن
کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن،ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن و دیگر نے کہا ہے کہ کرپشن کے تدارک کے لئے تعلیمی اداروں میں تعمیری اور مثبت سوچ کی ترویج ناگزیر ہے، معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے خود احتسابی کے زریں اصولوں کو اپنانا ہوگا، طلباء ملک کا اثاثہ ہیں جنکی صحیح خطوط پر رہنمائی اور زہن سازی مستحکم اور کرپشن فری معاشرے کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کر سکتی ہے، ، قومی احتساب بیورو کی کرپشن کے خاتمے میں گراں قدر خدمات ہیں۔ معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے خود احتسابی کے زریں اصولوں کو اپنانا ہوگا، طلباء و طالبات ملک کا اثاثہ ہیں جنکی صحیح خطوط پر رہنمائی اور زہن سازی مستحکم اور کرپشن فری معاشرے کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کر سکتی ہے، قومی احتساب بیورو کی ملک سے کرپشن کے خاتمے میں گراں قدر خدمات ہیں، طلباء کی مدد سے معاشرے میں کرپشن کے خلاف نفرت پیدا کر کے بد عنوانی کے عفریت کے سامنے بند باندھا جا سکتا ہے۔کر پشن کے تدارک کے لئے تعلیمی اداروں میں تعمیری اور مثبت سوچ کی ترویج ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن،ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن و دیگر شرکاء نے نیب کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی کے تعاون سے بدعنوانی کے خلاف طلباء کے کردار کے موضوع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق الرحمن، ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن و دیگر مقررین نے خود احتسابی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا ہر شخص کو اپنا محاسبہ خود کرنا ہوگا، اپنی ذات سے احتساب شروع ہوگا تو معاشرے میں تبدیلی واضح طور پر نظر آنا شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ طبقے کو بدعنوانی کے خاتمے سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ہر اول دستے کا سپاہی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ ہماری نئی نسل کو بھی ملکی تعمیر و ترقی اور کرپشن جیسی بیماریوں کے سدباب کے لئے اپنی خدمات پیش کرنا ہو ں گی۔ا س موقع پر ڈائریکٹر نیب نے شرکاء کو کرپشن کے تدارک کے لئے نیب کی کاوشوں، قوانین اور کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انھوں نے کہا نیب بلوچستان ڈی جی نیب کی قیادت میں صوبے سے کرپشن کی روک تھام کے لئے اپنی قومی زمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے۔قبل ازیں وی سی بلوچستان یونیورسٹی کی قیادت میں کرپشن کے تدارک کے عنوان پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔


