گوادر، تیز رفتاری کے باعث گاڑی روڈ سے نیچے اتر گئی

گوادر ( بیورو رپورٹ )تیز رفتاری کے باعث گاڑی پشکان کے مقام پر بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے گر کر الٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر سے جیونی جاتی ہوئی پیکپ گاڑی پیشکان کے مقام کرگانی چب موسی موڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے گر کر الٹ گئی عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں ایک افراد سوار تھا جو معمولی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےلیکن بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی ہے یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہےکیونکہ یہ ایک خطرناک موڈ ہے جس پر حفاظتی ٹریفک سائن بورڈ آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات ہونا معمول بن چکا ہے ۔ متعلقہ محکمہ، ڈپٹی کمشنر، ضلعی و تحصیل افسران بالا اس بارے میں فوری نوٹس لے کر کرگانی چب موسی موڈ پر خطرے کے ٹریفک نشانات کو واضح کریں تاکہ گاڑی، مسافر یا لوڈرز گاڑی ڈرائیور کو رات کی تاریکی اور دن کے اجالے میں اس خطرناک موڈ کا معلوم ہوسکے اور کسی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں