دنیا میں آج تک کسی نے ناکام ہوئے بغیر بڑا کام نہیں کیا، عمران خان
اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج ہماری حکومت کو گرا دے،3 سال مشکل وقت گزار اس دوران مدد کرنے پر بالخصوص پاک فوج کا شکر گزار ہوں، مافیا نے ہماری فوج کے خلاف تقریریں کیں، ملک تب تباہ ہوتا ہے جب اس کے وزیراعظم اور وزیر چوری شروع کردیتے ہیں، حکومت میں آئے تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا جو برسوں بعد کم ہوکر صرف ایک ارب 8کروڑ ڈالر تک آگیا،ملک میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگلے دس برس میں دس ڈیم بنانے جارہے ہیں، تعلیم میں ہم ایک نصاب لے کر آئے یہ ہمارے لیے ایک مشکل ترین کام تھا،ہم کبھی بھی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہمارے ملک میں امریکا نے 480 ڈرون حملے کیے، امریکا ہمارا اتحادی ہوکر ہمارے اوپر ہی بمباری کرتا رہا،افغان قوم دلیر اور لڑنے والی قوم ہے، پوری دنیا کو کوشش کرنی چاہیے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، جب تک آپ مشکل جدوجہد سے نہیں گزرتے، اس وقت تک آپ بڑا کام نہیں کر سکتے اور کوئی بھی شارٹ کٹ لے کر لیڈر نہیں بنا


