جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک رہائش ہیں وہ فی الحال وہیں رہیں،زلفی بخاری

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک گھر ہیں ان سے درخواست ہے فی الحال وہیں رہیں۔ایک بیان کے ذریعے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے پیغام میں کہا کہ دبئی میں کرفیو کے باعث مشکل وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظبی میں حالات بہتر ہیں، پاکستان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ سب کو ایک ہی وقت پر وطن واپس لایا جا سکے۔زلفی بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے 18 اپریل کو ایک فلائٹ پاکستان آئیگی، 18 اپریل کے بعد فلائٹس کا شیڈول دوبارہ جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ فلائٹس، ویزا ختم اور نوکریاں چھوٹنے سے پریشان افراد کو ترجیح دے رہے ہیں، پاکستان کی صلاحیت ایک ہفتے میں 2000 پاکستانی واپس لانے کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں