اسلام آباد میں ڈاکو راج، سینیٹر کا دفتر لٹ گیا، عملہ یرغمال

اسلام آباد:اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے دفتر میں ڈکیتی کی واردادت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 4 مسلح ملزمان کامران مرتضی کے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن تھری میں واقع دفتر میں داخل ہوئے۔ 2 ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پراسلحہ تان لیا جبکہ 2 ملزمان نے نقدی چھین لی۔ ڈکیتی کے وقت سینیٹر کامران مرتضیٰ دفتر میں موجود نہیں تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان دفتر 53 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ایس پی صدر زون نوشیروان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل کی جانب سے ڈکیتی کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں