ریاست میں قومی جمہوریت ہونا لازمی ہے،نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زیارت مانگی کا واقعہ بہت افسوسناک اور قابلِ مزمت ہے، ہم اس واقع میں پشتون قبائل کے ساتھ شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور وطن دوستی کا ثبوت دیں۔ کثیر القومی ریاست میں بسنے والی اقوام کے تاریخی حقوق کے حصول کے لیے ریاست میں قومی جمہوریت(National Democracy)ہونا لازمی ہے کیونکہ عددی(numbers)صورت میں چھوٹے قومیں بڑی قوموں کے مقابلے میں ہمیشہ تعداد میں کم اور پارلیمنٹ میں کمزور اور پالیسی سازی میں کہیں بھی نہیں پہنچ سکتے۔
Load/Hide Comments


