کوئٹہ، 10مختلف بیماریوں سے بچائو کی مہم 30اگست سے شروع کرنے کا اعلان
۔ DHO ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں 10 مختلف بیماریوں سے بچاو کی 12 روزہ مہم 21 اگست سے شروع ہو رہی ہے جس میں پیدائش سے لے کر 23 ماہ تک کے بچوں کو جان لیوا بیماریوں خسرہ تپ دق خناق کالی کھانسی اسہال پولیو یرقان نمونیا سے بچاو کی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ 15 سے 49 سال خواتین کو تشنج/ جھٹکے کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیئے TT ویکسین بھی لگائی جارھی ھے۔ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائینگے۔ اس کے علاوہ تمام EPI سینٹرز میں یہ سہولت موجود ھے۔
۔ ۔لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بر وقت ویکسینیشن کروا کر ان جان لیوا بیماریوں سی محفوظ رکھیں۔
علماہ کرام ،قبائلی معتبرین ،سوشل ورکرز اور سیاسی پارٹیوں سے گزارش ھیکہ اس مھم میں ٹیموں کو سپورٹ کریں


