پی ڈی ایم کے جلسے میں مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی، مریم اورنگزیب
کراچی:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تحت آج اتوار کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلثورز بنائے گئے ہیں۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین شرکت نہیں کریں گی۔
Load/Hide Comments


