جام تولے کا مزید حکومت میں رہنے کاجواز باقی نہیں،حافظ حمداللہ
کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے منگی ڈیم زیارت میں لیویز جوانوں کی شہادت کے دلخراش سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال حکومت بلوچستان میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی اب جام اور اس کے ٹولے کیلئے کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ مزید حکومت کریں، آئے روز بدامنی کے واقعات سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں، سیکورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود امن و امان قائم نہ ہونا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں جام کمال کی حکومت عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے واقعات کی وجہ سے عوام شدید ذہنی کیفیت اور خوف و ہراس سے دوچار ہیں


