گرم موسم اور ژالہ باری سعودی عرب میں موسم خوشگوار
بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے‘ اس حکم کی حالیہ مثال سعودی عرب کے گرم ترین شہر میں شدید گرمی کے باوجود ہوئی ژالہ باری ہے۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے علاقے السیل الکبیر کی وادی البھیتہ میں انتہائی گرم موسم ہونے کے باوجود شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں البھیتہ کی وادی میں ہوئی ژالہ باری کے منظر کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔
19سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص منظر کو عکس بند کرتے ہوئے عربی میں خدا کا شکر بھی ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ مموسمیات کی جانب سے شہریوں کو شدید بارشوں کے حوالے سے پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا۔
Load/Hide Comments


