جعفرآباد میں کارروائی، 15ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈیرہ اللہ یار:جعفر آباد پولیس نے کاروائی کرکے 15ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں چند روز میں عمل میں لائی جائے گئی یہ بات ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے پریس کانفر نس کے دوران بتائی انہوں نے کہاکہ ڈاکوں کا ایک گروہ اوستہ محمد اور ضلع کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کررہاتھا پولیس نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈاکوں کے اہم سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈاکوں کی نشاندہی پر مزید ڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف پانچ عدد پسٹل دوشاٹ گنیں چھینی گئی آٹھ موٹرسائیکلیں اور ہزاروں راونڈ زندہ گولیا بر آمد کرلی گئیں اس کاروائی میں اوستہ محمد پولیس سی آئی اے ڈیرہ اللہ یار پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا گرفتار ہونے والے ڈاکوں اوستہ محمد میں درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث جنہوں نے اطراف جرم بھی کرلیا اور چند ڈاکوں ڈیرہ اللہ یارسمیت ضلع مختلف علاقوں میں موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے انہوں نے بتا یا کہ ڈاکوں کے خلاف پولیس نے گھیراوتنگ کردیا ہے گرفتار ہونے والوں ڈاکوں کی نشاندہی کے ساتھ جد ید آلات کی مدد سے مزید ڈاکوں بھی چند روز میں گرفتار کر لئے جائے گئے۔انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی نصیر آباد پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر نصیر آباد اور جعفر آباد پولیس کی مشترکہ طو رپر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو دونو ں اضلاع میں کسی واردات ہونے کی صورت میں کیوک ریسپاونس کے طورپر 15کی مدد سے مذکورہ مقام پر پہنچ کر ملزمان کا گھیراوتنگ کریں گئے،انہوں نے کہاکہ اس وارداتوں میں ملوث افراد کا جدید سائنسی آلات سے بھی گھیراوتنگ کردیا گیا ہے وہ کسی بھی کونے میں وہ پولیس ان تک ضرور پہنچ جائے گئی انہوں نے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے متاثر ہ خاندان کو ضرورانصاف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ اپنا پولیس سے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی جرائم پیشہ افراد کے برائے راست مجھے واٹس ایپ یہ ڈی ایس پی یا ایس ایچ او کو بھی واٹس ایپ کرسکتے ہیں ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائے گئے عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں