دالبندین، منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار

دالبندین،پولیس نے دالبندین میں تین مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش اور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او چاغی زوہیب محسن کی ہدایت پر ایس ایچ او گل بدین، سی آئی اے انچارج محمد خالد بادینی، ایس آئی ماما افضل اور اے ایس آئی شبیر احمد نے دو مختلف کارروائیوں میں ایک منشیات فروش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے جن میں پہلی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرزاق عرف لٹو ولد دوران کو کلی خدائے رحیم دالبندین سے گرفتار کرکے 250 گرام شیشہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ڈکیتی کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم محمد نعیم ولد محمود کو فیصل کالونی سے گرفتار کرلیا گیا۔ تیسری کارروائی میں دالبندین بازار سے مفرور ملزم نواب خان کو حراست میں لیا گیا۔ مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں