امن معائدے کے بعد انٹراافغان مذاکرات کی امید رکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

دوحہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور امریکہ طالبان امن معاہدے کے بعد انٹرا افغان مذاکرات کی توقع کرتا ہے،پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ہفتہ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی نے امریکہ اور طالبان امن معاہدے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کیلئے عامی برادری کا تعاون درکار ہو گا، آج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے جبکہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کوشش جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں